لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے اور ٹانگیں کانپ رہی ہیں اسی لئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ہمارے35ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں،پنجاب میں ان کے ساتھ جو ہوا وہ ان کے وہم وگمان میں نہ تھا،قوم کو دلدل سے نکالنے کے لئے ہم نے بڑی قربانی دی۔انہوں نے ہم پاکٹ یونین اپوزیشن لیڈر کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے،پی ڈی ایم کے بہت سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کااظہار کررہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ پھول چکے اور35ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا۔
Leave feedback about this