اسلام آباد:پی ٹی آئی وفد اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔جس میں سپیکر قومی اسمبلی نے اجتماع استعفے منظور کرنے سے انکار کر دیا جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اجتماع استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے ارکان ا سمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے سپیکرقومی اسمبلی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنا موقف بتانے کے ساتھ مطالبات تحریری طورپر پیش کیے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی کے وفد میں شامل سابق سپیکر اسد قیصر،سابق ڈپٹی سپیکر قائم سوری،پی ٹی آئی چیف وہب عامر ڈوگر،سابق وزیر مملکت ڈکٹر شبیر قریشی،فہیم خان،عطاء اللہ امجد خان نیازی،طاہر اقبال،زاہد اکرم درانی ودیگر نے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Leave feedback about this