تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جج نے پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی کے دفاع کا حق ختم کرکے حکومتی وکیل مقرر کردیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں خان صاحب کے مقدمات چل رہے ہیں، دو عدالتیں لگ چکی ہیں، انصاف کا قتل ہوتا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفر ٹرائل پر جج نے الگ عدالت لگا کر خان صاحب کو بلایا جب کہ خان صاحب پہلی عدالت میں تھے وہ دوسری عدالت میں کیسے جا سکتے تھے۔جج نے اپنے مقرر کردہ وکلاءخان صاحب اور شاہ محمود کو الاٹ کر دیے، خان صاحب اور شاہ محمود قریشی نے جج کے مقرر کردہ وکلاءپر اعتماد نہیں کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے سوموٹو لینے کی درخواست کرتے ہیں، عمران خان کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اللہ اسے مٹنے نہیں دے گا، ہم چیف جسٹس سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کرتے ہیں، عدلیہ سے۔ استدعا ہے کہ اس کا تدارک کیا جائے، آئینی تقاضے پورے کیے جائیں، ہم کس کے پاس جائیں لیکن عدالت، جرم کوئی بھی ہو لیکن دفاع کا حق نہ چھینا جائے۔
Leave feedback about this