اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائت ہے ہم عدالت جبر کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کل بلاول تشریف لائے تھے بلاول عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کیلئے آئے تھے میری بلاول اور ٹیلی فون پر زرداری سے بات ہوئی ن لیگ کی قیادت اور وزرا ءنے فون پر بات کی ۔مولانا کا کہنا تھا آئین کی رو سے نوے دن میں انتخابات کرانا ناگزیر ہیں لیکن عمران خان کسی تاریخ پر اتفاق کرلیں تو صحیح ہے ، جس شخص کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے تھے سپریم کورٹ اسے سیاسیت کا محور بنا رہی ہے عدالت جس اختیار کے تحت دھونس دکھا رہی ہے وہ اس کا اختیار نہیں رہا۔