سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد کردی ۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سماعت آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے کی ، بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل تھے۔سردار تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈووکیٹ رازق خان نے کی چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے معذرت نہیں کی سابق وزیراعظم نے کہا اگر توہین ہوئی ہے تومعافی مانگتا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان ایوان اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ بھی جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں ججز کو نکال دونگا سابق وزیراعظم ایک چپڑاسی کو بغیر پراسس کے نہیں نکال سکتے ۔ اسمبلی قانون بناتی ہے ہم صرف اس کی تشریخ کرتے ہیں
سپریم کورٹ آزاد کشمیر ،تنویر الیاس کی عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ آزاد کشمیر ،تنویر الیاس کی عہدے پر فوری بحالی کی درخواست مسترد