سپریم کورٹ ، کورٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

سپریم کورٹ ، کورٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

سپریم کورٹ ، کورٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

سپریم کورٹ ، کورٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری

سپریم کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔سپریم کورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم کیسز کی سماعت میں کمرہ عدالت میں ایک ادارے سے ایک رپورٹر سے جاسکے گا ، سپریم کورٹ بلڈنگ میں کسی قسم کی ریکارنڈنگ بشمول یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنا منع ہے۔ترجمان نے کہا کہ کسی میڈیا ہاﺅس کا میڈکارڈ دکھا کر ہی سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی ، بڑے کیسز کے دوران آنیوالے رپورٹرز کو عدالت کارروائی دکھانے کا مناسب انتظام کیاجائیگا ۔سپریم کورٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہدایات رجسٹر ار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی اجازت سے جاری کی گئی ہے ۔

Exit mobile version