تازہ ترین

سپریم کورٹ ، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا آغاز

سپریم کورٹ ، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا آغاز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے از خود نوٹس سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ سماعت کررہاہے جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر نقوی ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں ۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف چار درخواستیں عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی ہیں بل کیخلاف درخواستیں ایڈوکیٹ خواجہ طارق رحیم اور دیگر نے دائر کی ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرکے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر علوی نے بل نظر ثانی کیلئے واپس سپیکر کو بھیج دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image