اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نیب ترمیم کے خلاف درخوراست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ10جنوری کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ:نیب ترمیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا سپریم کورٹ سے یاسمین راشد کی آڈیو لیک پر نوٹس لینے کا مطالبہ