کراچی: سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی پار کر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
Leave feedback about this