معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

نئی حکومت کے قیام کے بعد کاروباری طبقے کا اعتماد بڑھ گیا، اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس بھی 72 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر کے ایک اور تاریخ رقم کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار 55 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری دن کے آغاز پر بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image