کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی
- by web_desk
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 18 Views
- 5 گھنٹے ago
Leave feedback about this