ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1286 روپے اضافہ ہوگیا۔ملک میں 24 قیراط کا سونا 1286 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق 1179 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ نو ڈالرز کے اضافے کے بعد 2005 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 2025 ڈالر فی اونس ہے ۔