سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 15 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکہ ہوا دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی دھماکے کی نوعیت معلومات کی جارہی ہے ۔خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دو دھماکے ہوئے تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے ممکن ہے کہ مارٹر گولے پٹھنے سے دھماکے ہوئے ہوں ، خودکش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے۔
Leave feedback about this