ممبئی: بھارت کے سپراسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناقابل شکست چھٹی سنچری اسکور کی ہے جس پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ انوشکا شرما اس اہم موقع پر گراؤنڈ پر موجود نہیں تھیں اسی لئے انہوں نے ویرات کو پیغام دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کوہلی کی اننگز کی مختلف تصاویر سجائیں اور ساتھ ایک مختصر سا دلچسپ کیپشن دیا۔انوشکا شرما نے لکھا ’وہ (ویرات کوہلی) ایک (ڈائنامائیٹ کی ایموجی) ہے، کیا ہی بہترین اننگ تھی (دل والا ایموجی اور 100 والا ایموجی)‘۔اداکارہ کی طرف سے اپنے شوہر کیلئے دلچسپ پیغام کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر منفرد کمنٹس کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 63 بالوں چار چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی ہے۔
Leave feedback about this