سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کر نے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کر نے کا حکم

سانحہ بلدیہ کیس:266 افراد کے قتل کے ملزم حماد صدیقی کوگرفتار کیوںنہ لایا جاسکا؟ سندھ ہائیکورٹ

سانحہ بلدیہ کیس:266 افراد کے قتل کے ملزم حماد صدیقی کوگرفتار کیوںنہ لایا جاسکا؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ساعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ منظور احمد اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا وہ گھر واپس آگیا ہے،گمشدگی کے دوران منظور احمد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔عدالت نے شہری منظور کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہو،متعلقہ تھانے میں فوری طورپر مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے ا یس ایچ او شاہ لطیف کو لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

Exit mobile version