کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے صبح6سے رات11بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کاداخلہ روکنے اور خلاف ورزی کر نے والوں کی گاڑیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں ہیوی ٹریفک پرپابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ڈی آئی جی ٹریفک عدالت میں پیش ہ وئے اور رپورٹ جمع کرائی۔جسٹس ندیم اختر نے استفسار کیا کہ پہلے والے ڈی آئی جی ٹریفک کہاں ہیں کیا ان کا تبادلہ ہوگیا کیا عدالت سے ان کے تبادلے کی اجازت لی گئی تھی؟جسٹس ندیم اختر نے ریارکس دیئے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ پولیس عدالت کے احکامات کو کتنی سنجیدگی سے لیتا ہے۔جسٹس ندیم اختر نے ڈی ٓئی جی ٹریفک سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ہیوی ٹریفک سے متعلق ا حکامات کا آپ کو علم ہے۔جس پر ڈی آئی ڈی ٹریفک نے بتایا کہ رات11بجے سے صبح6تک ہیوی ٹریفک شہر میں جاسکتا ہے۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں صرف سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہے ہیوی ٹریفک کی وجہ سے کالج،سکول،ہسپتال،نوکری یا عدالت نہیں پہنچا جاسکتا،یہ آئین کے آرٹیکل 9کیخلاف ہے۔
ادارتی پسند
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں 6سے رات11بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا
- by Rozenews
- دسمبر 9, 2022
- 0 Comments
- 915 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this