پاکستان

سندھ ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی استدعا منظور

سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن، حکومت سندھ اور دیگر کو 15 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں، دیہی اور شہر کی تقسیم کو مزید واضح کر دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں، علاقوں کو ایسے تقسیم کیا گیا ہے کہ اس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی یونین کونسل میں 10 ہزار اور کسی میں 40 ہزار رائے دہندگان ہیں، استدعا ہے کہ ان بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی ، عدالت نے الیکشن کمیشن، حکومت سندھ اور دیگر کو 15 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image