سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات ک اکہنا ہے کہ آج پنجاب کے بعض علاقوں ، جنوبی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ، جبکہ تیز ہواﺅں کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہا۔ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز موسلادھار بارش ہوئی ۔بابو ٹاپ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ دیا مر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال رہی۔
Leave feedback about this