اسلام آباد:وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کا اجلاس آج طلب کر لیا۔اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی بات چین کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالز کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

Leave feedback about this