سموگ ،خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ : بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سموگ ،خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ : بیرسٹر سیف

سموگ ،خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ : بیرسٹر سیف

سموگ ،خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ : بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات ونشریات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں سموگ نے تاحال خطرناک حد عبور نہیں کی تاہم احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلی نے سموگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ای پی اے سے روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسط 112 ہے جو تسلی بخش ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کے حوالے سے غلط اعداد و شمار سے پرہیز کیجئے، سموگ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے، کسی بھی پریشانی کی ضرورت فی الحال نہیں ہے۔

Exit mobile version