حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، علی امین گنڈاپور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، علی امین گنڈاپور

حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، علی امین گنڈاپور

حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔ یہ ظلم بربریت کرتے ہیں، ہم عادی ہوچکے ہیں۔ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے، حکمت عملی ابھی نہیں بتا سکتا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہاحتجاج کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔احتجاج، جلسہ کے لیے ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے۔ حکمت عملی ابھی بتا نہیں سکتا، لیکن زبردست ہوگی۔ پرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے، ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں، ہمارا راستہ روکا جاتا ہے۔وفاقی حکومت ہم پر تشدد، ربڑ بلٹ کا استعمال کرتے ہیں، خندقیں کھودتے ہیں۔ یہ اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم بھی عادی ہوچکے ہیں۔ عدالت میں جو چیز چل رہی ہے اس پر بات نہیں کرتا۔

Exit mobile version