کراچی: سفارشیں پی سی بی آفیشلز کی ملازمتیں بچانے لگیں ندیم خان کی تنخواہ دس لاکھ روپے سے بھی کم کرکے ویمنز ونگ میں تبادلے کا فیصلہ ہوگیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان پی سی بی میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد سے سائیڈ لائن تھے اب توہائی پرفارمنس سینٹر کودوبارہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام دیا جاچکا، ندیم کو برطرف کرنے کا فیصلہ ہوچکا تھا، سی او او سلمان نصیر نے اپنے پاس بلا کر انہیں آگاہ بھی کردیاتھا، گذشتہ دنوں مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری بھی دیدی گئی لیکن ان کے چاہنے والے ملازمت بچانے کی کوشش کرتے رہے بعض اعلیٰ شخصیات کی سفارش پر پی سی بی حکام بھی ناں نہ کرسکے۔
سفارشیں پی سی بی آفیشلز کی ملازمتیں بچانے لگیں

پی سی بی کا ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے سٹرائیک فورس بنانے کا اعلان