وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کردیئے ہیں ۔یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دو ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کرانے سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا۔

Leave feedback about this