سرگودھا کے نواحی گاﺅں میں دہرے قتل کی واردات ہوئی ہے ، باپ نے ساتھیوں کی مدد سے بیٹی اور ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سرگودھا میں پھلروان کے علاقے پھلروان کہنہ میں نصیر احمد نامی شخص نے 3 ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنی بیٹی اور ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔لاشیںپوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی گئی ہیں ، واقعے کی مختلف پہلاﺅں سے تفتیش جاری ہے ۔
Leave feedback about this