پاکستان

سرکاری افسران کے موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش بے نقاب

سرکاری افسران کے موبائل فون ہیک کرنے کی کوشش بے نقاب

سینئر سرکاری عہدے داروں کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب ہوگئی وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق افسران اور بیورو کریسی سے حساس معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ پرموبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی ۔حکومت نے سرکاری افسران کو چوکنا رہنے ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے اور کابینہ ڈویژن کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image