لاہور:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سرزنش کے باوجود ا یک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھا دی۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عدالتیں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہیں 1993میں بھی نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی۔اس سے قبل لا ہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارننگ دی تھی کہ بہت ہوگیا اب برداشت نہیں ہوگا،فواد نے نشانہ بتایا تو توہین عدالت ہوگی۔اس کے علاوہ فواد چوہدری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
سرزنش کے باوجود فواد چوہدری نے ایک بار پھر عدلیہ پر انگلی اٹھا دی

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا