پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے یوتکریم کے موقع پر شہداءپاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اور ان کی ماﺅں کو سلام پیش کیاہے ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے یوم تکریم کی مناسبت سے گذشتہ روزآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونیوالا نغمہ اسٹوری میں شیئرکیا۔انہوں نے نغمے شیئر کرتے ہوئے شہدا پاکستان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے شہدا ءجتنے بہادر ہیں ان کی مائیں بھی اتنی ہی بہادر ہیں جو اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجتی ہیں ، و روتی ہیں ان کا دل بھی ٹوٹتا ہے لیکن وہ پھر بھی ثابت قدم رہتی ہیں
انٹرٹینمنٹ
سجل علی کا شہداءپاکستان کی ماﺅں کو سلام اور ان سے اظہار یکجہتی
- by web_desk
- مئی 25, 2023
- 0 Comments
- 1082 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this