کھیل

سال2022،پاک سرزمین ٹیسٹ بیٹرز کیلئے جنت ثابت

سال2022،پاک سرزمین ٹیسٹ بیٹرز کیلئے جنت ثابت

کراچی:2022میں پاک سرزمین ٹیسٹ بیٹرز کیلئے جنت ثابت ہوئی جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی یہاں پر رنز کی پیاس دل بھر کر بجھائی،2006کے بعد پاکستان نے پہلی بار ایک برس میں 2سے زائد ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔اس دوران پچزخاص طورپر تنقید کا باعث بنی رہیں مگر یبٹرز نے کوئی بھی شکایت نہیں کہ بلکہ وہ دل کھول کر رنز کی پیاس بجھاتے رہے۔2022کے دوران پاکستان میں 7ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔اس دوران41.84رنز فی وکٹ کے حساب سے جبکہ دیگر ممالک میں فی وکٹ سکور35سے آگے نہیں بڑھا،7ممالک میں ایوریج رنز فی وکٹ اسکور30.16رہا،پاکستان میں کھیلے گئے میچز نے مجموعی ایوریج کو31.95تک پہنچایا۔اوپننگ بیٹرز کو خاص طورپر پاکستان میں کھیلے کا موقع میسر آنے پر شکور گزار ہونا چاہیے ان کی یہاں پر ایوریج 59.58رہی۔اسی دوران مجموعی طورپر اوپنرز کی جانب سے 10سنچریاں سکور کی گئیں۔اگر امام الحق نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کی دوسری باری میں 96رنز پر آؤٹ نہ ہوتے تو سنچریاں کی تعداد11پہنچ جاتی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image