تازہ ترین

ساتھی سے لڑائی،پی سی بی کے ڈائریکٹر کو”علامتی“سزا

کراچی:ساتھی پر مبینہ حملے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا کو ”علامتی“سزا دیکر چھوڑ دیا،وہ ایک ہفتے تک بغیر تنخواہ معطل رہیں گے۔گزشتہ ماہ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سمیع الحسن برنی پرکمرشل ڈائریکٹر عثمان وحید نے جسمانی حملے اور نازیبا زبان کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود تھی۔سمیع الحسن برنی ماضی میں آئی سی سی کیلئے بھی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں کام کرچکے ہیڈں،پی سی بی کے موجود سی ای او فیصل حسنین بھی اس وقت اس ادارے میں ملازم تھے۔کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانے کیلئے جب نمائندہ”روز نیوز“ نے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سے رابطہ کیا تو انہوں نے24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image