تازہ ترین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ ایک بات کہنا چاہتاہوں ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا سات ممبر ججمنٹ ہے ۔اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ کتنی جی ؟مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ جی یہ سوموٹو ہے نمبر چار آف 2010 سریہ سات ممبر ججمنٹ 2012 میں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے ۔اس پر خواجہ طارق رحی نے کہا کہ دیکھ لوں گاسابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ آپ کا جو بھی وکیل ہے اس کہیں ذرا یہ دیکھ لے اس میں ہے کہ بھئی اگر ثاقب نثار چلو خبر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائیگابعدازاں ثاقب نثار نے کہا کہ جس سر میں نے دیکھا ہے وہی تو ہمارے پاس وے آﺅٹ ہے ۔اس پر مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو کہتے سامنا جاسکتا ہے کہ وہ وے آﺅٹ ہے ۔ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہی تو وے آﺅٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا ۔ خواجہ طارق رحیم کا کہنا ہے کہ ہاں جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لونگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image