لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھراؤ کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔
Leave feedback about this