تازہ ترین

سابق وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، بلاول بھٹو

سابق وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، ہم تو ایسی سیاست کا سوچ بھی نہیں سکتے۔کراچی میں سندھ اسمبلی آڈیٹویم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیر اُن پر تنقید کی اور کہا کہ عمران ڈاکٹرائن کا اک حصہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کٹوتی بھی تھا جس کی اُس نے کوشش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا اور غریبوں کیلیے ایک امید پیدا کی۔بلاول کا کہنا تھا کہ ملک آئینی، سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ ان بحرانوں سے ہے۔ وزیرخارجہ اور پی پی چیئرمین نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں پچیس فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سیاست شروع کی تو روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ تھا، غریب عوام کو معاشی فائدہ اور انصاف پہنچانا ہی ہمارا مقصد ہے اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک آئینی بحران کا شکار ہے، ہم معاشی، سیاسی، جمہوری بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں ہمارا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، معاشی بحران میں فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام کی رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوگا حکومتی ذمہ داران بھی مشکل وقت میں عوام کی مزید مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک بھر میں اس طرح کی مہم چلانی چاہیے، سیلاب سے بھی بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں، چھوٹے کسانوں کی مدد کے لیے بھی پروگرام لارہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شفاف ترین پروگرام بنایا جبکہ بہت سے لوگ اس پروگرام کے خلاف تھے لیکن عالمی ادارے بھی مانتے ہیں یہ شفاف ترین پروگرام ہے وہ بھی بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مدد کرنے کے لیے تیار تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image