سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی سزا کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا فل بینچ کل سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی درخواست کی سماعت کریگا۔آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے گذشتہ روز سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنا کر نااہل کیاتھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیرعظم کو موجود وزیراعظم کیوں لکھا؟ جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانئی گئی ۔وکیل سردار تنویر الیا س کا کہنا تھا کہ جناب عالیٰ اس لفظ کو سابق وزیراعظم ہی تصور کیاجائے۔بعدازاں سردار تنویر الیاس کے وکلا کی جانب سے نئی درخواست دائر کی گئی جسے سپریم کورٹ نے کل سماعت کیلئے مقرر کردیا

Exit mobile version