عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کیلئے خوشخبری آگئی ریلوے کی جانب سے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھارہ سے 27 اپریل کے درمیان 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ تک اٹھارہ اپریل کو چلائی جائے گی اٹھارہ اپریل کو ہی دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلے گی ۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور تک چلائی جائیگی ، چوتھی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ تک 26 اپریل کو چلے گی پانچویں عید اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی تک 27 اپریل کو چلائی جائیگی
ریلوے کا عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ریلوے کا عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان