دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیاگیا ہے امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی سابق صدر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال اور بزنس ریکارڈ زمیں کرپشن کرنے کے 34 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی جن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے جبکہ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image