سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس حوالے سے انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کررہے ہیں ۔ایف آئی اے نے گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں ،سائفر گمشدگی کے معاملے پر جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی ۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی ۔