سائفر کیس کی سماعت کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاءاور اہلخانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ۔سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔چار دسمبر کو ہونیوالی سماعت میں سائفر کس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عاءکرنے کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔
سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے

سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے