دھوکا دہی کیس میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ،عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد تیس ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبور ضمانت منظور کی ہے ۔کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ملک سے باہر جانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔اس سے قبل ستمبر میں اسی کیس میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
دھوکا دہی کیس ، زرین خان کی عبوری ضمانت منظور

دھوکا دہی کیس ، زرین خان کی عبوری ضمانت منظور