تازہ ترین

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سترہ اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ۔اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کیخلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی ، وکیل صفائی سلمان صفدر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس دوران شاہ محمود کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے ۔سماعت کے دوران سائفر کیس میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی جو سترہ اکتوبر کو عائد کی جائیگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image