اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں بند کمرے میں سائفر کیس کی سماعت جج ابولحسنات نے کی ۔چار دن کا ریمانڈ پورا ہونے پر شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔دوران سماعت ایف آ¾ی اے نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔وکیل نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمان کی مخالفت کی ۔شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس وقت کے وزیراعظم کو سائفر سے متعلق بتادیاتھا سائفر چوری نہیں کیا ، بطور وزیرخارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کو بھیج دیا تھا۔
سائفر کیس ، شاہ محمود مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سائفر کیس ، شاہ محمود مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے