تازہ ترین

سائفر کیس ، بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود کو 10,10 سال قید بامشقت کی سزا

سائفر کیس ، بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود کو 10,10 سال قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا۔فیصلہ سنایا گیا تو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے بانی کا 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ آپ کے وکیل پیش نہیں ہو رہے، آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی ہے۔صفائی کے وکلاءنے کہا کہ ہم جرح کریں۔جج نے وکلا سے صاف صاف کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image