میری لینڈ:ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پانی پینے کا عمل نہ صرف امراض قلب سمیت کئی امراض کو دور رکھتا ہے بلکہ زندگی کی طوالت میں بھی نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔اس تحقیق میں خون کے اندر لمبی زندگی ظاہر کرنے والے بایو مار کر اور پانی کی موجودگی کے درمیان تعلق پر غور کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق بھی ہے۔امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ این آئی ایچ کے ماہرین کا اصرار ہے کہ جو افراد پانی کی مناسب مقدار نہیں پیسے وہ کئی طرح کے امراض کے شکار ہوسکتے ہیں اور ان کی موت بھی اوسط عمر سے جلد واقع ہوجاتی ہے۔اسی ٹیم نے سال2019اور2022میں بھی پانی پر تحقیق کر کے بتایا تھا کہ طویل عرصے تک پانی کم پینے سے نہ صرف امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے بلکہ زندگی کی طوالت بھی متاثر ہوتی ہے۔
زیادہ پانی پینے کی عادت زندگی کو طویل کرسکتی ہے

زیادہ پانی پینے کی عادت زندگی کو طویل کرسکتی ہے