لاہور : پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے درمیان نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری بارے مذاکرات آج ہونگے کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج دو بجے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگا ہ زمان پارک جائے گی جہاں وہ گھرمیں سرچ آپریشن کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کریگی ۔زمان پارک میں سر چ آپریشن پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی تلاشی کاحصہ بنیں گے دوسری جانب پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک کے اندر جاکر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لے گا۔