اسلام آباد: فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گذشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آض قانون ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائشگا میں پولیس داخل ہوئی، فواد نے لکھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیاگیا، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا نا ناقابل معافی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمام پولیس افسران جو غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔
Leave feedback about this