زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں تین بجے تک توسیع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں تین بجے تک توسیع

زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں تین بجے تک توسیع

زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں تین بجے تک توسیع

لاہور: ہائیکورٹ نے کپتان کی رہائشگاہ آپریشن روکنے کے حکم میں دوپہر تین بجے تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس نے زمان پارک آپریسن روکنے کے فواد کی درخوات پر سماعت کی آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ ودیگر بھی عدالت پہنچے، سماعت شروع ہوئی تو فواد نے روسٹرم پر آکر کہا کہ پچھلے دودنوں میں آپ نے پاکستان کو اور لاہور کو بحران سے بچایا ہے لوگوں کی زندگیاں آپکی مداخلت سے بچی ہیں کل آئی جی سے عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی اور تین مسائل پر بات ہوئی۔ ایڈووکیت جنرل پنجاب نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے بھی اچھا کردر ادا کیا، فواد نے کہاکہ ہم نے کل آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے ملاقات کی ہم عمران خان کی سکیورٹی پر بات چیت کی جس پر پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو قانون کیمطابق سکیورٹی دینگے۔

Exit mobile version