آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر تک رسائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ آئی جی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جائے وقوعہ اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاؤٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجود گی کا شک ہے۔ آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور15 مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آرہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہین، آئی جی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیے تفتیش نہیں کرپارہے تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے گھر تک رسائی کیلئے درخواست دائر

آئی جی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے گھر تک رسائی کیلئے درخواست دائر