لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرلی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمے داری نہیں ۔پنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا ہے ۔
زرعی اراضی فوج کو دینے کیخلاف فیصلہ معطل

زرعی اراضی فوج کو دینے کیخلاف فیصلہ معطل