مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ریلوے نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے اعلان کے مطابق پاکستان ریلوے نے 6 ماہ میں 41 ارب روپے کمائے، گزشتہ سال یہ آمدن 28 ارب روپے تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ریکارڈ آمدنی کا حصول ممکن ہوا ہے۔ریلوے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی محنت سے سال کا ہدف 11 ماہ میں حاصل کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے اجراءسے حالات مزید بہتر ہوں گے، تنخواہوں میں تاخیر بھی کم ہوئی ہے، ادائیگیاں وقت پر لائی جائیں گی۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروسز کو مزید بہتر کیا جائے گا اور سفری سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
معیشت و تجارت
ریلوے نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریونیو ریکارڈ کیا
- by web_desk
- جنوری 1, 2024
- 0 Comments
- 676 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this