ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی پاکستان Roze News
پاکستان معیشت و تجارت

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کا ریونیو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے گزشتہ 9 ماہ میں 66 ارب روپے کمائے ہیں۔ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر ریونیو 80 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز نے مزید بتایا ہے کہ ریلوے کے پاس ڈیزل کا 10 دن کا سٹاک ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل خریدا گیا ہے۔

Exit mobile version