پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ، معروف میزبان ریحام خان نے ہسپتال میں گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کی ہے ۔ریحام خان نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں رضوانہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ریحام خان نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک طویل نوٹ بھی لکھا ہے جس میں ان کابتانا ہے کہ میں کل رات رضوانہ سے ملنے گئی تھی اور بحیثیت دو بیٹیوں کی ماں پر ایک انتہائی تکیف دہ تجربہ تھا کہ ایک چھوٹی سے بچی جو جسمانی طورپر ٹوٹی ہوئی تھی ۔لیکن اس نے مسکر ا کر مجھے بتایا کہ وہ گھر جاکر کھیلنا چاہتی ہے۔
Leave feedback about this